Aakhri Paigham's profile

Sham-o-Falesteen - Dr. Allama Iqbal

(Zarb-e-Kaleem-179) Sham-o-Falesteen

Hai Khak-e-Falasteen Pe Yahoodi Ka Agar Haq
Haspania Pe Haq Nahin Kyun Ahl-e-Arab Ka

If the Jews claim a right to the soil of Palestine
Why don't the Arabs have a right over Spain?

Maqsad Hai Mulookiat-e-Englees Ka Kuch Aur
Qissa Nahin Naranj Ka Ya Shehad-o-Rutab Ka

The objective is something else of British rule,
It's not a tale of oranges, honey, or dates.

ہے خاکِ فلسطین پر یہودی کا اگر حق
ہسپانیہ پر حق نہیں کیوں اہلِ عرب کا

معانی: ہسپانیہ: یورپ کا ایک ملک جسے سپین بھی کہتے ہیں اور مسلمانوں کی حکمرانی کے دوران جس کا نام اندلس تھا ۔ یہاں مسلمانوں نے آٹھ سو سال تک حکومت کی ہے۔

مطلب: اہل مغرب نے اس بات کو بہانہ بنا کر کہ کبھی فلسطین میں یہودی آباد تھے اور یہ یہودی کا ابتدائی گھر تھا جہاں سے وہ نکالے گئے ہیں فلسطین کو اسرائیل کے نام پر یہودیوں کو دے دیا جائے ۔ اقبال کے زمانے میں ابھی یہ تجویزہو رہی تھی اقبال کہتے ہیں کہ اس فارمولے کے تحت اسپین پر عربوں کا حق ہونا چاہیے کیونکہ عرب بھی وہاں سات آٹھ سو سال سے حکمران تھے اور وہاں کے صدیو ں سے باشندے تھے اور ان کو بھی وہاں سے نکال دیا گیا یا عیسائی بنا لیا گیا ۔ اس لیے اسپین کا ملک عربوں کو دیا جانا چاہیے ۔

مقصد ہے ملوکیتِ انگلیس کا کچھ اور
قصہ نہیں نارنج کا یا شہد و رطب کا

معانی: ملوکیت انگلیس: انگریزی حکومت ۔ نارنج: سنگترے ۔ رطب: کھجور

مطلب: انگریزی حکومت کا فلسطین میں یہودیوں کو بسانا اس لیے نہیں ہے کہ ان کے ذریعے یہاں کے سنگتروں ، شہد اور کھجوروں کی فصلوں سے فائدہ اٹھایا جائے بلکہ مقصود یہ ہے کہ یہودیوں کو یہاں بسا کر ان کے ذریعے سارے عربوں میں پھوٹ ڈالی جائے اور جملہ ممالک اسلام کو ڈرایا اور دھمکایا جائے جیسا کہ اسرائیل بننے کے بعد ثابت ہو چکا ہے ۔ اور اہل مغرب یہودیوں کے ذریعے مسلمان ملکوں میں افراتفری پھیلانے کا ہر کام لے رہے ہیں ۔

(Zarb-e-Kaleem-183) Falesteeni Arab Se

Zamana Ab Bhi Nahin Jis Ke Souz Se Farig
Mein Janta Hun Woh Atish Tere Wujood Mein Hai

The lands of the world still fear its blazing flame,
I know the fire that burns throughout your soul

Teri Dawa Na Geneva Mein Hai, Na London Mein
Farang Ki Rag-e-Jaan Panja-e-Yahood Mein Hai

Your cure is neither in Geneva nor in London,
The pulse of the West beats at the command of the Jews.

Suna Hai Main Ne, Ghulami Se Ummaton Ki Nijat
Khudi Ki Parwarish-o-Lazzat-e-Namood Mein Hai

I have heard, the salvation of nations from slavery
lies in cultivating the self and delighting its realization.

زمانہ اب بھی نہیں جس کے سوز سے فارغ
میں جانتا ہوں وہ آتش ترے وجود میں ہے
معانی: سوز: حرارت ۔ فارغ: خالی ۔ آتش: آگ ۔ وجود: جسم ۔
مطلب: عربوں نے صحرائے عرب سے اٹھ کر ایمان کے زور پر اقوام عالم پر فتح یاب ہو کر مدت تک حکومت کی ہے ۔ آزادی کی حرارت عربوں کے گھٹی میں موجود ہے ۔ اس تناظر میں علامہ کہتے ہیں کہ فلسطین کے عربو! میں جانتا ہوں کہ تمہارے جسموں میں وہ آگ موجود ہے جس نے کبھی فارس اور روما کے تخت الٹ دیے تھے لیکن یہ تمہارے انگریز حاکم (جو پہلی جنگ عظیم میں ترکوں کی شکست کے بعد فلسطین پر قابض ہو گئے تھے اور انھوں نے وہاں یہودیوں کو اس لیے بسانا شروں کر دیا تھا کہ اس ملک فلسطین میں یہودیوں کی ایک آزاد ریاست اسرائیل کے نام سے قائم کی جائے گی ) تمہاری تقریروں اور تحریروں اور مطالبوں سے تمہیں آزاد نہیں کریں گے اور یہودیوں کو تمہارے ملک میں لا کر بسانے سے باز نہیں آئیں گے تاوقتیکہ تم اسی سوز اور آگ سے کام نہ لو گے جو تمہاری سرشت میں موجود ہے ۔

تری دوا نہ جنیوا میں ہے، نہ لندن میں
فرنگ کی رگِ جاں پنجہَ یہود میں ہے
معانی: دوا: علاج ۔ جنیوا: یورپ کے ایک ملک سوءٹزرلینڈ کا دارالحکومت جہاں اقوام متحدہ کا مرکز تھا ۔ لندن: انگریز حاکم کا دارلحکومت ۔ رگ جاں : جان کی رگ ۔ پنجہ یہود: یہودی کا پنجہ ۔
مطلب: تیرا علاج جہاد میں پوشیدہ ہے ۔ اپنے بدن کی حرارت کو عمل میں لا کر آزادی حاصل کرنے میں ہے نہ اس میں کہ تو جنیوا میں جا کر اقوام متحدہ سے فریاد کرے یا انگلستان میں جا کر انگریزوں کی منت کرے کہ وہ تمہارے ملک میں یہودیوں کو لانے اور لا کر بسانے سے باز رہیں ۔ وہاں تمہاری بات کوئی نہیں سنے گا ۔ کیونکہ ان اہل مغرب کی جان کی رگ جو اقوام متحدہ بنائے بیٹھے ہیں یا انگریزوں کی جان کی رگ جو تمہارے ملک کے حاکم بنے ہوئے ہیں یہودیوں کے پنجے میں ہے ۔ کیونکہ یورپ کے سارے ملکوں خصوصاً مغربی ملکوں کی تجارت ، صنعت اور اقتصادیات پر یہودی قابض ہو چکے ہیں اس لیے انگریز وہ کچھ کریں گے اور اقوام متحدہ وہ کچھ کرے گی جو یہودی چاہیں گے ۔ اس لیے اقوام متحدہ یا انگلستان کے پیچھے دوڑنے کی بجائے اپنی خودداری سے کا م لو اور اپنی جدوجہد کے سوز سے انگریزوں اور یہودیوں کو اپنے ملک سے باہر پھینک دو ۔

سُنا ہے میں نے غلامی سے اُمتوں کی نجات
خودی کی پرورش و لذّتِ نمود میں ہے
معانی: نجات ۔ چھٹکارا ۔ خودی: خودشناسی، خود آگاہی ۔ لذت نمود: عمل میں لانے کی لذت ۔
مطلب: علامہ کہتے ہیں کہ میں نے تجربہ کار، اور بزرگ لوگوں سے یہ بات سن رکھی ہے کہ اگر کوئی غلام قوم غلامی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے پہلے اپنے اندر اپنی خودی کو بیدار کرنا چاہیے اپنی خود آگاہی حاصل کر کے اپنی قوتوں او ر صلاحیتوں سے آشنا ہونا چاہیے اور پھر ان کو عمل میں لا کر آقاؤں اور مالکوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ اس میں آزادی کا راز پوشیدہ ہے ۔ اقوام متحدہ یا انگریزوں کے سامنے مطالبات پیش کرنے سے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔

#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Poem #Motivation #Inspiration #Allah #DrIqbal #Fearless #NoFear #Momin #Believer #Stand #Stoodfirm #Strong #Worrior #MardeSipahi #Mard #Brave #Soldier #Palestine #Israel #War #Fight #Gaza #PalestineWar #IsraelWar #PalestineUnderAttacked #StandWithPalestine #Sad #Worried 
Recited by: Zia Mohyeddin Sahib
Recitation Courtesy: Iqbal Academy Pakistan

https://allamaiqbal.carrd.co/
https://www.youtube.com/@AakhriPaigham
https://www.facebook.com/AakhriPaigham/
https://www.instagram.com/akhripaigham/
https://twitter.com/AakhriPaigham
https://www.tiktok.com/@aakhripaigham

#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Poem #Motivation #Inspiration #Allah #DrIqbal #Lines #Quotes #Fearless #NoFear #Momin #Believer #Stand #Stoodfirm #Strong #Worrior #MardeSipahi #Mard #Brave #Soldier #Palestine #Israel #War #Fight #Gaza #PalestineWar #IsraelWar #PalestineUnderAttacked #LongLivePalestine
#StandWithPalestine
Sham-o-Falesteen - Dr. Allama Iqbal
Published:

Sham-o-Falesteen - Dr. Allama Iqbal

Published: