(Bang-e-Dra-126) Dua (دعا) Prayer
Ya Rab! Dil-e-Muslim Ko Woh Zinda Tamana De
Jo Qalb Ko Garma De, Jo Rooh Ko Tarpa De
O Lord! fill the Muslim’s heart with a desire so fervent
That it will ignites the heart, and stir his soul.یارب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنا دے
جو قلب کو گرما دے، جو روح کو تڑپا دے
معانی:: دعا: اللہ کے حضور التجا، درخواست ۔ زندہ تمنا: عمل پر آمادہ رکھنے والی آرزو ۔ قلب کو گرما نا: دل میں جوش و ولولہ پیدا کرنا ۔
مطلب: اس نظم میں اقبال بارگاہ الہٰی میں یوں دعا گو ہیں کہ اے مالک جہاں ! مسلمانوں کے دلوں میں ایسی بیدار تمنائیں پیدا کر جو ہر قلب کو مضطرب کردے اور ان کی روح کو تڑپا کر رکھ دے ۔
(Bal-e-Jibril-101) Mohabbat Ka Junoon Baqi Nahin Hai
Mohabbat Ka Junoon Baqi Nahin Hai
Musalman Mein Khoon Baqi Nahin Hai
Passionate love is no longer present.
Muslims have no more blood left to give.
محبّت کا جُنوں باقی نہیں ہے
مسلمانوں میں خُوں باقی نہیں ہے
معانی:: محبت کا جنوں: محبت کی دیوانگی،عشق کا جزبہ۔ خوں: یہاں مراد ہے حرارت جو عملی زندگی کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
مطلب: اقبال مسلمانوں کی صورت حال پر تاسف 
کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان میں نہ جذبہ رہا نہ غیرت ! نا ہی کچھ کر گزرنے کا جنون برقرار ہے ۔خدا سے جو محبت ہونی چاہیے تھے وہ نہیں ہے۔ وہ  خون جو عشقِ الٰہی کی جستجو کے لیے دوڑتا ہے وہ ابباقی نہیں ہے
Safeen Kaj, Dil Preshan, Sajda Be-Zauq
Ke Jazb-e-Androon Baqi Nahin Hai
The rows are uneven, the hearts adrift, the prostration joyless
All this because the inner feeling is dead!
صفیں کج، دل پریشاں، سجدہ بے ذوق
کہ جذبِ اندرُوں باقی نہیں ہے
معانی::صفیں کچ: ٹیرھی صفیں۔ دل پریشاں: بے چین دل۔ سجدہ بےذوق: وہ سجدہ جو توجہ سے خالی ہو۔ جزبِ اندروں : دل کا عشق الٰہی سے محو ہونا۔ 
مطلب: آج کے مسلماں کی کیفیت تو یہ ہے کہ ان کی صفوں میں نفاق نے بیج بوئے ہوئے ہیں جس کے سبب پریشاں حالی ان کا مقدر بن کر رہ گئی ہے ۔ حد تو یہ ہے خالق حقیقی کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوتے ہیں تو ان سجدوں میں ذوق اور خلوص ناپید ہوتا ہے اس ساری صورت حال کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان کے دل عشق حقیقی کے جذبے سے خالی ہو چکے ہیں ۔

https://allamaiqbal.carrd.co/
https://www.youtube.com/@AakhriPaigham
https://www.facebook.com/AakhriPaigham/
https://www.instagram.com/akhripaigham/
https://twitter.com/AakhriPaigham
https://www.tiktok.com/@aakhripaigham
#AllamaIqbal #AakhriPaigham #Poetry #Iqbal #UrduPoetry #Quotes #Lines #Islam #shayari #Motivation #Inspiration #Shaheen #IqbalFans #Prayer #Namaz #Imam #Taqwa #Rooh #Spirituality #YaRabb #ALLAH #Islam #Sajda #Goals #Heart #Iqbaliyat 
Dua (Prayer)
Published:

Dua (Prayer)

Published: